شا می فوج کی بمباری، صحابی رسول ﷺ حضرت خالد بن ولید ؓ کا مزار شہید

شا می فوج کی بمباری، صحابی رسول ﷺ حضرت خالد بن ولید ؓ کا مزار شہید
  • شا می فوج کی بمباری، صحابی رسول ﷺ حضرت خالد بن ولید ؓ کا مزار شہید
  • شا می فوج کی بمباری، صحابی رسول ﷺ حضرت خالد بن ولید ؓ کا مزار شہید

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی فوج نے بمباری کرکے صحابی رسول ﷺ حضرت خالد بن ولید ؓ  کے مزار مبارک کو شہید کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ہمس میں امن وامان کی ابتر صورتحال کے چار ہفتے  بعد  پیر کو  فوج نے مسلمانوں کیلئے عقیدت کے مقام پر بمباری کر کے مزار  کو شہید  کر دیا۔شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا  کہنا ہے  کہ باغیوں کے قبضے میں خالدیہ کے علاقے میں اس سے قبل شہر کا  کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ہونیوالے جھڑپوں میں حضرت خالد بن ولیدؓ مسجد کو نقصان پہنچ  چکا ہے  اور اب بھی شہر میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔مظاہرین کی طرف سے جاری کئی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمانی دور حکومت میں بنائی گئی دومیناروں کی مسجد کے ساتھ موجود مزار شہید ہو گیا۔ ویڈیو میں نامعلوم شخص نے بتایا کہ خالد بن ولید مسجد پر بمباری کی گئی ہے ، مزار مکمل طورپر شہید ہو گیا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں