چمن میں باب دوستی پر کسٹم آفس کے قریب دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

چمن میں باب دوستی پر کسٹم آفس کے قریب دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
چمن میں باب دوستی پر کسٹم آفس کے قریب دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

  


چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) چمن میں باب دوستی پر یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ پہلا دھماکہ باب دوستی پر کسٹم آفس کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ابھی امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ لیویز لائن کے قریب دوسرا دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں قریبی مسجد کو نقصان پہنچا ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

مزید : چمن


loading...