اڑھائی لاکھ روپے تک حج کرانے والی کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم

اڑھائی لاکھ روپے تک حج کرانے والی کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم
اڑھائی لاکھ روپے تک حج کرانے والی کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے دو لاکھ پچاس ہزار روپے تک حج کروانے والی 19 کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور سستا حج کروانے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کرنے کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ وزارت مذہبی امور نے درخواست گزار کے الزامات کوجھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سستا حج کروانے والے ٹورآپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے جس پر وزارت مذہبی امور کے افسر نے کہا کہ عدالت حج کے اخراجات مقرر کر دے۔ اس پر چیف جسٹس نے قرار دیا کہ عدالت کا کام اخراجات کا تعین کرنا نہیں، عدالت کا مقصد ہے کہ حج ہر شحض کی پہنچ میں ہو، عدالت نے حج اخراجات مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ دو لاکھ پچاس ہزار روپے تک حج کروانے والے 19ٹور آپریٹرز کو کوٹہ الاٹ کیا جائے جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 26جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں