تین ماہ پہلے خاتون نے پیٹ میں رہ جانے والا تولیہ نکال دیا گیا

تین ماہ پہلے خاتون نے پیٹ میں رہ جانے والا تولیہ نکال دیا گیا
تین ماہ پہلے خاتون نے پیٹ میں رہ جانے والا تولیہ نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) بیگم کوٹ میں قائم نجی ہسپتال میں ڈاکٹر آپریشن کے دوران تولیہ خاتون کے پیٹ میں بھول گئے۔ تین ماہ بعد میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد مریضہ کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ جب انہوں نے نجی ہسپتال رابطہ کیا تو ڈاکٹر نے دوبارہ آپریشن کرکے تولیہ نکالنے کیلئے پندرہ ہزار روپے طلب کئے۔ 3ماہ پہلے سعدیہ الطاف کو ڈلیوری کیلئے شاہدرہ کے ایک نجی ہسپتال داخل کروایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا، تین ماہ تک انتہائی تکلیف میں رہنے کے بعد مریضہ کی حالت بگڑ گئی۔ سعدیہ کو میو ہسپتال لایا گیا تو الٹراساﺅنڈ رپورٹ کے مطابق پیٹ میں نان بوڑی آرگن موجود ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد فوری طور پر آپریشن کرکے تولیہ نکال لیا۔

مزید :

لاہور -