پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ، جو کام اب تک انٹرنیٹ پر مفت میں کرتے تھے، اب پیسے دینے پڑیں گے کیونکہ ۔۔۔

پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ، جو کام اب تک انٹرنیٹ پر مفت میں ...
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبرآگئی ، جو کام اب تک انٹرنیٹ پر مفت میں کرتے تھے، اب پیسے دینے پڑیں گے کیونکہ ۔۔۔

  

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) جو شخص انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے یقینا کک ایس ٹورینٹ (Kickass Torrent)نامی ویب سائٹ سے واقف ہو گاجو صارفین کو کاپی رائٹ کے زمرے میں آنے والی فلمیں و دیگر مواد مفت ڈاﺅن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹورینٹ دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے مگر اب اس کے صارفین کو ایک بڑا جھٹکا لگنے والا ہے کیونکہ پہلے جو چیزیں وہ مفت میں ڈاﺅن لوڈ کرتے تھے اب انہیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ویب سائٹ پی سی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ٹورینٹ کے 30سالہ مالک ارٹیم واﺅلن کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر یہ ویب سائٹ کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہے۔ارٹیم واﺅلن پر کاپی رائٹ پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں اور امریکی محکمہ داخلہ ارٹیم کو اپنے ہاں لا کر اس پر مقدمہ چلانا چاہتا ہے۔امریکہ نے ٹورینٹ کے کئی ذیلی ڈومین منجمد کر دیئے ہیں تاہم مرکزی ویب سائٹ تاحال چل رہی ہے۔

امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق ٹورینٹ کے ذریعے ماہانہ 5کروڑ سے زائد لوگ مختلف مواد ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں جو دراصل کسی اور شخص یا ادارے کی ملکیت ہوتا ہے اور ویب سائٹ 2008ءانٹرنیٹ صارفین کو یہ غیرقانونی سروس فراہم کر رہی ہے۔ارٹیم قانون کے ہتھے چڑھنے سے بچنے کے لیے انٹرنیٹ پر اپنا نام ”ٹرم“ (Tirm) استعمال کرتا تھا اور ٹورینٹ کو بھی یوکرائن کی ایک کمپنی کے روپ میں چلا رہا تھا۔ اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکہ دینے کے لیے دنیا بھر میں موجود سرورز پر اپنے ڈومینز (Domains)کومنتقل کرتا رہتا تھا۔جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج ہوتا وہاں سے یہ اپنے ڈومین کسی اور ملک کے سرور پر منتقل کر لیتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ، ملائیشیاءاور اٹلی میں اس سے قبل ہی ارٹیم پرکاپی رائٹ کے مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں اور ان ممالک میں اس کی ویب سائٹ بلاک کی جا چکی ہے۔امریکی محکمہ داخلہ نے ارٹیم پر منی لانڈرنگ کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ محکمے کے مطابق وہ اشتہارات کی مد میںسالانہ 2کروڑ 23لاکھ ڈالر(تقریباً2ارب 30کروڑ روپے) کماتا تھا۔ امریکہ نے اس کے جو ڈومین منجمد کیے ہیں ان میں kickasstorrents.com, kastatic.com, thekat.tv, kat.cr, kickass.cr, kickass.to and kat.ph و دیگر شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -