پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100امڈیکس نے بلندی کا نیا ریکارڈ بنا لیا
کراچی( آن لائن ) خطے کے بہترین کارکردگی دکھانے والے حصص بازاروں میں شمار ہونے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا بھی جوش بڑھ گیا ، 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے دوران بلندی کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔ نہ بھارت نہ سری لنکا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس سب کو پیچھے چھوڑ گیا۔ رواں سال جہاں بھارت کے شیئر بازار میں صرف 7 فیصد بہتری آئی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کی مالیت اوسط 20 فیصد بڑھ گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 208سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ39306.79 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سڑکوں ، پلوں اور پاور پلانٹس کی تعمیر کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہ منصوبے سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد ملکی معشیت پر بڑھ ہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ بھی آئے روز بلندی کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ جائیداد کی رجسٹریشن اصل قیمت پر ہونے سے سرمایہ کاری پراپرٹی سے نکل کر پھر سے حصص بازار کے ساتھ انڈسٹریل سیکٹر میں لگے گی جس سے حصص بازار میں سرمایہ کاری مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔اس وقت مارکیٹ کے اندر مختلف سیکٹرز کے شیئرز میں خریداری کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔۔