جاوید شیخ نے اپنی فلم کیلئے بھارتی رائٹر کی خدمات حاصل کرلیں
لاہور (فلم رپورٹر) اداکار ، ہدایتکار و فلمساز جاوید شیخ نے نئی فلم وجود کے سکرپٹ کے لئے بھارتی فلموں کے رائٹر آنند شوکلا کی خدمات حاصل کر لیں ۔ دورہ بھارت کے دوران انہوں نے فلم کی کہانی کے کئی پہلوؤں پر ان کے ساتھ گفتگو کی ۔ سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی عکسبندی کا آغاز نئے برس سے مارچ اور اپریل کے دوران کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
پہلا سپیل پاکستان جبکہ د وسرا سپیل ترکی
اور ساؤتھ افریقہ کی حسین ترین لوکیشنز پر کرنے کا ارادہ ہے ، فلم کی کاسٹ ابھی زیر غور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم ‘‘ ہیپی بھاگ جائے گی ’’ میں میری بیٹی ہی نہیں میں بھی ایک اہم کردار ادا کررہا ہوں ۔اس موقع پر اداکارہ مومل شیخ نے بتایا کہ پاکستانی شائقین فلم سے مایوس نہیں ہوں گے ۔ ملک کی ثقافتی سفیر کے طور پر کام کرنے بھارت گئی تھی ۔