13ویں پاکستان آٹو اینڈ پارٹس شو میں کثیرعالمی کمپنیوں کی شرکت متوقع
اسلام آباد( آن لائن )آئندہ سال مارچ 2017ء میں منعقد ہونے والی 13ویں پاکستان آٹو اینڈ پارٹس شو (پاپاس2017ء ) میں بین الاقوامی کمپنیوں کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے سینئر وائش چیئر مین مشہور علی خان نے کہا ہے کہ نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے پارٹس اور دیگر مصنوعات تیار کرنے والے ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات کی نمائش کرینگے انہوں نے کہا اکہ بین الاقوامی نمائش میں اداروں کو نہ صرف اپنی مصنوعات کی نمائش کا موقع ملے گا بلکہ اس سے عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں آٹو پارٹس کی صنعت اور اس کارکردگی سے متعلق آگاہی بھی فراہم ہوگی نمائش میں بڑی تعداد میں کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے جس سے آٹو پارٹس کی صنعت کو فروغ ملے گا