کپاس کی فصل پر سبز تیلے کے حملہ اور غیرضروری نباتاتی بڑھوتری کا تدارک ضروری ہے،زرعی ماہرین
لاہور(اے پی پی )کپاس کی فصل پر سبز تیلے کے حملہ اور غیرضروری نباتاتی بڑھوتری کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق سبز تیلے کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے اوپر ہونے پر کاشتکار سفارش کردہ زہر کا فوری سپرے کریں۔کپاس کی فصل کے قد اورغیرضروری نباتاتی بڑھوتری کو روکنے کیلئے پوٹاشیم نائٹریٹ کے 10دن کے وقفہ سے لگاتار تین سپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی غفلت بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
گز شتہ سال کپاس کی فصل پر سبز تیلے کا بروقت تدارک نہ ہونے کی وجہ سے فصل کا شدید نقصان ہوا تھا۔لہٰذا کاشتکار سبز تیلے کے خلاف فوری سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کا غیر ضروری قد روکنے کیلئے پلانوفکس 25ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کیلئے میپی کواٹ کلورائیڈ کا سپرے بھی کیا جا سکتا ہے۔ کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو مرتبہ پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔