جونیئرزسینئرز زکا احترام نہیں کرتے، افشاں
لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ افشاں نے کہا ہے کہ آجکل کے دور میں جونئیرز ہم جیسی سینئیرزکا احترام نہیں کرتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے چالیس سال ہوگئے ہیں گاتے ہوئے مگر میں ابھی بھی سمجھتی ہوں کہ سیکھنے کے مراحل میں ہوں میں جو نئی سنگرز آرہی ہیں وہ دوسال گزارنے کے بعد خود کو سینئیر سنگر کہنا شروع کردیتی ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اچھا گانا گا رہی ہیں حالانکہ انہیں ابھی گائیکی کی الف ب بھی نہیں آئی ہوتی افشاں جی نے کہاکہ مجھے شوبز کے پرموٹرز سے بھی گلہ ہے وہ ہمیں بھولتے جارہے ہیں ہمیں شوز میں نہیں بلایاجاتابلکہ ہماری جگہ نئی اور غیرمعروف سنگرز کو ترجیح دی جاتی ہے یہی حال ٹی وی چینلز کا ہے وہاں پر بھی ہم سینئیرزکا داخلہ بندکیاہواہے ہم نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور اتنا عرصہ گزرنے کے بعد آج بھی ہمارے گانے سنے اور پسند کیئے جاتے ہیں۔افشاں جی کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ نئے سنگرز کو موقع نہ دیا جائے بلکہ میں کہتی ہوں کہ ان سنگرزکے ساتھ ساتھ ہم سینئیرزکو بھی شوزمیں بلایاجائے تاکہ ہم گمنامی کی زندگی نہ بسرکرسکیں۔اور مجھ سمیت سب سینئیر سنگرزکا حق ہے کہ وہ ان ٹی وی چینلز اور شوزکا حصہ بنیں۔اس سے نئے سنگرزکی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔
افشاں جی نے مذیدکہاکہ وہ ان دنوں اپنی فلموں کے مشہور گانوں کو ری مکس کروارہی ہیں اور ان کا یہ نیا ری مکس البم جلد مارکیٹ میں ہوگا۔