پاکستان کی دو رکنی ٹیم ورلڈ یوتھ بولنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئی

پاکستان کی دو رکنی ٹیم ورلڈ یوتھ بولنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی دو رکنی ٹیم ورلڈ یوتھ بولنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئی۔ عالمی یوتھ بولنگ چمپئن شپ امریکی ریاست نبراسکا کے شہر لنکولن میں 24 جولائی سے شروع ہوگی۔ احمر عباس اور علی سوریا عالمی یوتھ بولنگ چیمئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان ٹن پن بولنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمان کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی بھرپور فارم میں اور ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔