پی ایچ ایف کا بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار

پی ایچ ایف کا بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد کے انتقال پر انتہائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر نے بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد شاہد کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور ورثاء کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ مرحو م کے پاس ہاکی کے کھیل کی جو صلاحیت تھی وہ کم کھلاڑیوں میں ہی دیکھی گئی ہے۔ادھر پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل (ر) نور خان مرحوم کی اہلیہ فرحت نور خان کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔