مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران یاسر شاہ گیند لگنے سے زخمی

مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران یاسر شاہ گیند لگنے سے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(اے این این) انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے دوسرے میچ سے قبل پریکٹس کے دوران یاسر شاہ کندھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیش کے دوران یاسر شاہ کندھے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تاہم قومی ٹیم کے فزیو شین ہیز کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے کندھے کا طبی معائنہ کر لیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 6 اور دوسری اننگ میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔