اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمدکیلئے بیسٹ پیپر ایوارڈ
لاہور(خبرنگار) ہیلی کالج آف کامرس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد کو امریکہ میں کانفرنس میں بہترین تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس میں گلوبل سٹڈیز ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے اشتراک سے کانفرنس میں چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔