چھ مزید شہروں میں قیام سے پنجاب کالج کا دائر کار100شہروں تک پھیل گیا
لاہور (پ ر)چھ مزید شہروں میں قیام سے پنجاب کالج کا دائر کار100شہروں تک پھیل گیا۔پنجاب کالج کا نام معیاری تعلیم کے حوالے سے والدین اور طالب علموں کی یکساں ترجیح ہے۔ اور پنجاب کالج انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ طالب علموں کو معیاری تعلیم ان کے شہروں میں فراہم کرنے کی سہولت دی جائے۔اسی نظریے کے پیش نظر پنجاب کالجز نے اپنا دائرہ کار پاکستان کے 100شہروں تک وسیع کر دیا ہے۔ سال2016میں بھی 6نئے شہروں میں پنجاب کا لج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان میں علی پور چٹھہ، بہاولنگر،بھمبر ، جنڈ، نوشہرہ)سون ویلی(اور ظفروال شامل ہیں انتظامیہ پنجاب کا لج کو امید ہے کہ یہ نئے تعلیمی ادارے پنجاب گروپ آف کالجز کی اعلی تعلیمی روایات کو برقراررکھتے ہوئے طالب علموں کو بہترین نصابی اور ہم نصابی سہولیات فراہم کریں گے۔