کنزرویٹو پارٹی ڈپٹی ممبر کا دارِ ارقم اسکولز کے مرکزی دفتر کا دورہ

کنزرویٹو پارٹی ڈپٹی ممبر کا دارِ ارقم اسکولز کے مرکزی دفتر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)کنزرویٹو پارٹی اوسلو ناروے کے ڈپٹی ممبر اور اوسلوسٹی کونسل کی ایجوکیشن اور کلچرل افیئرز کی قائمہ کمیٹی کے ممبر طلعت محمود بٹ نے دارِ ارقم اسکولز کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے دارِ ارقم اسکولز کے چیف ایگزیکٹو وقاص جعفری سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان کے یورپین ڈیسک کے انچارج میاں وقاص وحید تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی تعلیمی صورت حال اور معیاری تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ طلعت محمود بٹ نے اس موقع پر کہاکہ ناروے انسانی ترقی کے فروغ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے جس میں تعلیم، صحت اور امن کا قیام سر فہرست ہیں۔ ناروے کی حکومت پاکستان میں تعلیم، صحت اور انسانی ترقی کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان منصوبوں کو نہ صرف پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے بلکہ مزید پراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں۔ طلعت بٹ نے حالیہ SSC امتحانات میں دارِ ارقم اسکولز کے طلبہ و طالبات کی نمایاں کامیابی پر چیف ایگزیکٹو کو مبارک باد پیش کی۔ کنزرویٹو پارٹی ڈپٹی ممبر کا دارِ ارقم اسکولز کے مرکزی دفتر کا دورہ لاہور (پ ر)کنزرویٹو پارٹی اوسلو ناروے کے ڈپٹی ممبر اور اوسلوسٹی کونسل کی ایجوکیشن اور کلچرل افیئرز کی قائمہ کمیٹی کے ممبر طلعت محمود بٹ نے دارِ ارقم اسکولز کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے دارِ ارقم اسکولز کے چیف ایگزیکٹو وقاص جعفری سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان کے یورپین ڈیسک کے انچارج میاں وقاص وحید تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی تعلیمی صورت حال اور معیاری تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ طلعت محمود بٹ نے اس موقع پر کہاکہ ناروے انسانی ترقی کے فروغ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے جس میں تعلیم، صحت اور امن کا قیام سر فہرست ہیں۔ ناروے کی حکومت پاکستان میں تعلیم، صحت اور انسانی ترقی کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان منصوبوں کو نہ صرف پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے بلکہ مزید پراجیکٹس بھی شروع کیے جائیں۔ طلعت بٹ نے حالیہ SSC امتحانات میں دارِ ارقم اسکولز کے طلبہ و طالبات کی نمایاں کامیابی پر چیف ایگزیکٹو کو مبارک باد پیش کی۔