لڑکیوں کے اغوا ء کے مقدمہ میں مجرم کو 10سال قیدوجرمانہ کی سزاء

لڑکیوں کے اغوا ء کے مقدمہ میں مجرم کو 10سال قیدوجرمانہ کی سزاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے لاہور سے نیلم سمیت 8لڑکیوں کو اغوا ء کرکے راولپنڈی لے جانے اور ان سے غلط کام کرانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم جمال کو 10سال قید اور 50ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ مجرم جمال کے خلاف چالان راولپنڈی سے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ لاہور منتقل کیا گیا تھا اس کیس میں مرکزی ملزمہ کلثوم ہے جو تاحال مفرور ہے۔تھانہ سبزا زار میں نیلم کے شوہر ریاست نے 2009ء میں مقدمہ درج کرایا جس کے بعد اس وقت کے بیلف تنویررحمت نے عدالت کے حکم پر چھاپہ مارکر نیلم کو برآمد کرلیا۔
اس موقع پر وہاں سے مزید 7لڑکیاں بھی ملیں جنوں نے بتایا کہ ان کو بھی اغوا ء کرکے لایا گیا ہے۔مقدمہ کے بعد چالان ترتیب دیا گیا قانونی پیچیدگی کی وجہ یہ چالان راولپنڈی میں نہ چل سکا جس کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور سیشن جج منتقل کردیا گیا ہے ۔

جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے کی سماعت کے دوران ملزم جمال پر جرم ثابت ہوگیا اس پر عدالت نے مجرم کو 10سال قید اور 50ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔