فراڈ کے مقدمے میں ریٹائرڈ ایس پی کو اشہاری قرار دے دیا گیا

فراڈ کے مقدمے میں ریٹائرڈ ایس پی کو اشہاری قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور ہنجرانے فراڈ کے مقدمے میں ریٹائرڈ ایس پی کو اشہاری قرار دے دیا ہے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدم پیشی کی بنیاد پر ریٹائرڈ ایس پی عبد الرحمن کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزم عبدالرحمن کے خلاف فراڈ کے مقدمہ کا استغاثہ زیر التواء ہے، اسلام پورہ پولیس نے ملزم عبدالرحمن کے خلاف جعلی دستاویزات تیار کر کے عدالتوں میں استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے، مدعی امجد حسین کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ایس پی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ لاہور پولیس کا بااثر افسران فراڈیئے پیٹی بھائی کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

، پولیس کے بااثر افسروں کی وجہ سے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اسلام پورہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو 3 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔