بھارت کے ظلم و ستم کےخلاف پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے، حیات خان

بھارت کے ظلم و ستم کےخلاف پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے، حیات خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( بیورورپورٹ)پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنما حیات خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے بھارت کشمیر میں بے گناہ نہتے عوام کو انتہائی تشدد اور ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے نوجوانوں کو بے دریغ قتل کیا جا رہا ہے اور عورتوں کی عصمت دری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے اس کے باوجود انسانی حقوق کی نام نہاد علمبردار عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے حیات خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد کی زحمت ابھی تک بھی گوارہ نہیں کی جا رہی ہے بھارت کی دوغلی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کی ضرورت ہے لیکن حکمران خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کا دعویدار بنا ہوا ہے تو دوسری طرف بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے کشمیر کے اندر بھارتی جارحیت اور بربریت کی مثالیں ان گنت ہوتی جا رہی ہیں۔ اور اس پر عالمی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

مزید :

عالمی منظر -