پنجاب حکومت غذائی اشیاء، ادویات اور پانی سمیت ہر چیز میں ملاوٹ روکنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ،یاسر گیلانی

پنجاب حکومت غذائی اشیاء، ادویات اور پانی سمیت ہر چیز میں ملاوٹ روکنے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غذائی اشیاء، ادویات اور پینے کے پانی سمیت ہر چیز میں ملاوٹ کو روکنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے، ملاوٹ مافیا شہریوں کی جانوں سے کھلے عام کھیل رہا ہے انہوں نے آبی وسائل پر تحقیقات کرنے والی پاکستان کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منرل واٹر کے نام پر فروخت ہونے والے پانی میں کیمیائی مواد کی آمیزش کا شامل ہونا اور اس کے مسلسل استعمال سے کینسر، بلڈپریشر، شوگر، امراض قلب اور گردے کے امراض کا شکار ہونا حکومت کی بیڈ گورننس بدترین مثال ہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس دھندے کو روکنے کا کوئی موثر انتظام وضع کر سکی ہے نہ ہی بجٹ میں کسی بھی سطح پر اتنے وسائل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس سے صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔