حکمرانوں نے جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے، میاں طاہر

حکمرانوں نے جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے، میاں طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے اور قوم کا پیسہ لوٹ لوٹ کر ملک سے باہر لے کر جا رہے ہیں حکمران احتساب کا نظام کبھی نہیں بننے دیں گے کیونکہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ اگر احتساب ہوا تو حکمران جیل میں ہونگے اورانہیں لوٹی ہوئی دولت واپس بھی دینی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر شر حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو پھر وہ احتساب سے کیوں ڈر رہے ہیں لٹیروں کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے کسان کاشتکار ،مزدور اور عام آدمی پس کر رہ گیا ہے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے کرپٹ ٹولے سے نجات اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہو گا ۔