حکمران ملکی ادارے من پسند لوگوں کو فروخت کرنا چاہتے ہیں،سجاد بلوچ
لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے مختلف اداروں کے مزدور رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ملکی اداروں کو اپنے من پسند لوگوں کو فروخت کرنا چاہتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا ۔حکمرانوں کی کرپشن کہ وجہ سے پہلے ملک میں بے روزگاری ،غربت ،مہنگائی میں بے جا اضافہ ہو چکا ہے لوگ بھوک سے مررہے ہیں ۔لوگوں سے انکا روزگار چھینا جارہاہے نوجوان ،بچے اپنے ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ملک میں سفارش اور رشوت کا بازار گرم ہے عوام کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ۔ہر ادارے کا مزدور حکومت کے خلاف احتجاج کررہا ہے اور حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کی ترقی کا پہیہ رک چکا ہے ۔