پی ایچ اے کارواں سال 3لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز

پی ایچ اے کارواں سال 3لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اقبال بھٹی )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رواں سال لاہور ڈویثرن میں تین لاکھ نئے پودے لگائے گی،یہ پودے جاری موسم برسات میں لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے،اور ماہ اگست میں مکمل کر لی جائے گی ،نئے پودے لاہور کے علاوہ ضلع قصور،ضلع ننکانہ صاحب اور ضلع شیخو پورہ میں لگا ئے جائیں گے ،پی ایچ اے اتھارٹی نے اس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رواں مالی سال میں لاہور ڈویثرن کے چاروں ضلعوں میں تین لاکھ نئے پودے لگائے گی،جن میں ضلع لاہور،ضلع قصور،ضلع ننکانہ صاحب اور ضلع شیخو پورہ شامل ہیں ،پی ایچ اے اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے ،کہ یہ شجر کاری مہم جاری موسم برسات میں شروع کر دی گئی ہے ،اور اس کو اگست کے مہینے میں مکمل کر لیا جائے گا ،جس کے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں ،انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں نئے پودے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ پر لگائے جائیں گے اس کے علاوہ لاہور کینال پر بھی نئے پودے لگائے جائیں گے ،جس کے لئے ابتدائی طور پر یہ کا شروع کیا جا چکا ہے ،اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مکمل کئے جانے والے حصے پر پودے لگائے جا رہے ہیں جبک بوٹینیکل گارڈن میں بھی نئے پودے لگانے کا کام شروع کیا جا چکا ہے ،اس کے علاوہ روان سال میں گریٹر اقبال میں بھی نئے پودے لگانے کا کام شامل ہے، اس کے علاوہ ضلع شیخوپورہ کے علاقے مرید کے میں بنائے گئے پارک میں بھی نئے پودے لگا ئے جا رہے ہیں ،جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،جبکہ شیخوپورہ شہر کی مین روڈز پر بھی نئے پودے لگانے کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا ، اس کے علاوہ ضلع قصور کی میں سڑکوں اور باغات میں بھی نئے پودے لگائے جائیں گے ،جبہ ضلع ننکانہ صاحب کی مین سڑکوں پو پودے لگانے کاکام بھی اس میں شامل ہے ،جو کہ اگست تک مکمل کر لیا جائے گا