کاہنہ ، جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھاوج کو گولی مار کر قتل کر دیا

کاہنہ ، جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھاوج کو گولی مار کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) کا ہنہ کے علاقہ میں خاندانی تنازع پر دیور نے بھابھی کو گولی مار کر قتل کر دیا، ملزم خود ہی تھانے میں پیش ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کردیا۔تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ کاہنہ کے علاقہ پرانا کاہنہ میں علی الصبح اسلم نامی شخص نے اپنی45 سالہ بھابھی نجمہ کو گھریلو تنازع پر سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا اور خود ہی تھانہ کاہنہ میں پیش ہوگیا۔ایس ایچ او کاہنہ عاطف معراج کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ قاتل اور مقتولہ کے درمیان پراپرٹی کا تنازع تھا جبکہ اسلم کو نجمہ کے کردار پر بھی شک تھا جس پر طیش میں آکر اس نے نجمہ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایس ایچ او کاہنہ کا کہنا ہے کہ نجمہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -