ناران،کاغان جانے والے 5 لڑکو ں کی گمشدگی معمہ بن گئی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )لاہور سے تفریح کی غرض سے ناران ،کاغان جانے والے پانچ لڑکوں کی گمشدگی معمہ بن گئی۔گمشدہ لڑکوں کے غم سے نڈھال اہل خانہ نے اعلی حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق الحبیب پارک کے رہائشی پانچ لڑکوں کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا ،پانچوں لڑکے تفریح کے غرض سے عید کے چوتھے روز ناران ،کا غان گئے اور لاپتہ ہوگئے۔ گمشدہ لڑکوں عمر افتا ب ،علی جٹ ، نعما ن ، ارشد ، عرفا ن ، عمرا ن بٹ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ ناران ،کاغان کے تمام علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ اس سلسلے میں کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کر رہی۔غم سے نڈھا ل خاندانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے جگر کے ٹکڑوں کو ڈھونڈنے میں مددکی جائے۔لاپتہ ہونیوالے بچوں کے گھر والوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بچوں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر اغواء کاروں کے کوئی مطالبات ہیں تو وہ اسکو بھی پورا کرنے کیلئے تیار ہیں۔