زرداری نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو دبئی طلب کرلیا
دبئی(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکا سے دبئی واپسی پر رینجرز اختیارات کے معالے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور قانونی مشیروں کو دبئی طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکا سے واپسی پر رینجرز اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ اور قانونی مشیروں کو دبئی طلب کرلیا ہے،سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع سے متعلق بات چیت ہوگی۔