قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کا امکان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں سابق صدر زرداری کی زیر صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں سندھ کی حکومت میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔دنیا نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں قائم علی شاہ کی علیحدگی کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ ان کی جگہ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے الیکشن کے نتائج ، پاناما لیکس پر ٹھوس موقف اپنانے اور پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سب سے بڑا معاملہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات اور اسد کھرل کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنا بتایا جاتا ہے