بھارتی مندرسدھی وینائیک اب حصص کا چڑھاوا بھی قبول کریگا

بھارتی مندرسدھی وینائیک اب حصص کا چڑھاوا بھی قبول کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این) بھارت کے مغربی شہر ممبئی کے ایک مندر کے لیے بینک اکانٹ کھولا گیا ہے جس میں عبادت کے لیے آنے والے پیسوں کی بجائے حصص عطیات میں دے سکیں گے۔سدھی وینائیک مندر میں اطلاعات کے مطابق عبادت کے لیے آنے والوں میں امیر اور طاقتور افراد شامل ہیں جن کے لیے اکانٹ کھولا گیا ہے جس میں وہ اپنے حصص عطیہ کر سکتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف بھارت کے مطابق اس طرح سے لوگ ہندو مذہب کے دیوتا گنیش کو کمپنی حصص اور سکیورٹی بانڈز نذرانے میں پیش کر سکیں گے۔اس اکانٹ کی سہولت ممبئی کی مقامی انویسٹمنٹ بینک ایس بی آئی سی اے پی سکیورٹیز نے فراہم کی ہے تاکہ لوگ پیسوں اور سونے کے علاوہ عطیات دے سکیں۔مندر کو چلانے والے ٹرسٹ کے چیئرمین نریندرا مراری رین کا کہنا ہے کہ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم حصص بھی قبول کرتے ہیں۔ہر ماہ سدھی وینائیک مندر دسیوں ہزاروں افراد عبادت کے لیے آتے ہیں اور اس نئی الیکٹرانک بینکنگ سروس کا مطلب ہے کہ جو کوئی بھی اپنے حصص عطیہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ اب کہیں سے بھی کر سکتے ہیں۔فائنشل ایکسپریس اخبار سے بات کرتے ہوئے ایس بی آئی سی اے پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مانی پلویسن نے کہا کہ اس اقدام سے لاکھوں عقیدت مند متبادل مالی نذرانے بروقت اور آسانی کے ساتھ پیش کر سکیں گے۔ممبئی کے اس مندر کے بعد آندرا پردیش میں بھی ایک مندر میں الیکٹرانک سکیورٹیز کا نظام قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -