چیف الیکشن کمشنر نے نامکمل الیکشن کمیشن کی بناء پر انگلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر پاکستان سردار محمد رضا خان نے نامکمل الیکشن کمیشن کی بناء پر انگلینڈ کا اپنا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا کہ سردار محمد رضا خان نے انتخابی جمہوریت کے بارے میں دولت مشترکہ ممالک کی کیمبرج ٗ انگلینڈ کانفرنس میں شرکت کرنا تھی اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی 25 سے 30 جولائی تک کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی طے کی تھی تاہم اب سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔