ایل اے 30ننکانہ صاحب ،مسلم لیگ(ن) کے ناصر حسین ڈار نے 30ووٹ جبکہ مدمقابل 10امیدوارایک بھی ووٹ حاصل نہ کرسکے

ایل اے 30ننکانہ صاحب ،مسلم لیگ(ن) کے ناصر حسین ڈار نے 30ووٹ جبکہ مدمقابل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 30، پولنگ اسٹیشن 107ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ(ن) کے ناصر حسین ڈار نے 30ووٹ حاصل کیے جبکہ ان مدمقابل پی ٹی آئی مقصودالزمان اور پیپلز پارٹی کے چوہدری میر حیدر سمیت دیگر10میدواروں نے کوئی ووٹ حاصل نہ کیا اس پولنگ اسٹیشن پر کل 39ووٹ رجسٹرڈ تھے جن میں سے 31ووٹ کاسٹ ہوئے ایک ووٹ کینسل ہوا اس طرح کاسٹ ہونے والے تمام ووٹ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے حصے میں آئے علاوہ ازیں پولنگ اسٹیشن نمبر 108سانگلہ ہل میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 64تھی جس میں سے 34ووٹ کاسٹ ہوئے ، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار مقصودالزمان 21ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ، مسلم لیگ(ن) کے ناصر حسین ڈار 11ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور پیپلز پارٹی کے چوہدری میر حیدر 2ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ دیگر 10امیدواروں کو کوئی ووٹ نہ مل سکا۔پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہی ، سارا دن اکا دکا ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آتے رہے ، دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر پاک آرمی کے جوانوں کے علاوہ پولیس، ریسکیو1122، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل، سول ڈیفنس ، ہیلتھ ، سیکرٹری یونین کونسل وددیگر محکموں کا عملہ تعینات تھا۔

مزید :

صفحہ اول -