’’ڈاکٹر بنوں گی‘‘ڈاکٹر ضرور بنیں لیکن ہڑتال کبھی نہ کریں ،وزیراعلیٰ کاپوزیشن ہولڈر بچی سے مکالمہ

’’ڈاکٹر بنوں گی‘‘ڈاکٹر ضرور بنیں لیکن ہڑتال کبھی نہ کریں ،وزیراعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے محنت کش خاندانوں سے تعلق رکھنے والے میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کا فرداً فرداً خود تعارف کرایا۔وزیراعلیٰ نے تمام پوزیشن ہولڈرز اوران کے والدین کے نام پکارے اورپوزیشن ہولڈرز کے والدین کے ذریعہ معاش کا بھی ذکر کیا۔تعلیمی بورڈ سرگودھا سے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حبیبہ شاہد نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرسکوں جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ ڈاکٹر ضرور بنیں لیکن ہڑتال یا احتجاج نہ کریں کیونکہ یہ مسیحائی کے پیشے کی روح کے خلاف ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی اور کام نہیں ۔اس سے دین ودنیادونوں ملتے ہیں ۔ بہاولپورسے تعلق رکھنے والی پوزیشن ہولڈر طالبہ اقرا نے بتایاکہ میرے پاس تعلیم کے اخراجات نہ تھے اور میرے والدین بھی مجھے پڑھانا نہیں چاہتے تھے جس پر میری ہیڈ مسٹریس نے میرے والدین کو قائل کیا اور میرے تعلیمی اخراجات بھی پورے کیے جس پر وزیراعلیٰ نے اس ہیڈ مسٹریس کے اس کردار کو سراہا۔گوجرانوالہ بورڈکی یتیم پوزیشن ہولڈربچی نیلم شہزادی،راولپنڈی بورڈ کی پوزیشن ہولڈریتیم بچے آفاق کمال اورشہید کے بیٹے پوزیشن ہولڈر مامون رشید کی باتیں سن کر وزیراعلیٰ آبدیدہ ہوگئے اورپورا ماحول سوگوار ہوگیا۔وزیراعلیٰ نے مشکل حالات میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے ان بچوں کو شاباش دی۔
ڈاکٹر

مزید :

صفحہ اول -