نواز شریف نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی، ووٹرز کو پیسے دیئے، بیرسٹر سلطان
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد کشمیر الیکشن میں بھی وفاقی حکومت پر پری پول رگنگ کا الزام لگا دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے مختلف اسکیموں کیلئے دو ارب روپے دیئے گئے اور ووٹ خریدنے کیلئے ہر امیدوار کو پانچ پانچ کروڑ روپے دیئے گئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لگتا ہے پاکستان میں وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں