پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد ریسٹورنٹ سربمہر ،جرمانے
لاہور(کامرس رپورٹر)پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی فوڈلا ئسنس کے بغیر کام کر نے و ا لو ں کے خلاف سر گر م عمل ہے گزشتہ روز گلبر ک ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کر تے ہوئے نوازشریف کالونی میں واقع نرالا ر یسٹورنٹ اور غوثیہ نان شاپ کو فوڈ لائسنس اور صفائی کے منا سب ا نتظامات نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔جبکہ بٹ سوٹیس کے پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے ناقص حالات اور پہلے دیئے گئے بہتری کے احکامات کو پورا نا کرنے کی بنا پر سیل کر دیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے شانی جنرل سٹور ، عامر سپر سٹور، یا علی جنرل سٹور اور عبداللہ ڈوگر پان شاپ کو فوڈلائسنس نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے محمود روڈ پر واقع عادل ہو ٹل کو فرزیرزکی ناقص حالت اور فوڈ لائسنس نا ہونے کی بنا پر اور شہزادہ معصوم علی اصغر ملک شاپ کو دودھ کی کوالٹی بہتر نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے شادباغ کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے شان ملک کون اینڈ شوارما،786چکن شوارما، خرم سو ٹیس پراڈکشن یونٹ، توقیر برگر اور کنگ بر گر کو کھلی کیچپ استعمال کرنے ،فوڈ لائسنس نا ہونے اور صفائی کے انتہائی ناقص حالات ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔جبکہ لولی چکن کو بھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔عزیزبھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے علامہ اقبال روڈ پر واقع دعا چرغہ ہاؤس کو فوڈ لائسنس نا ہونے،نیلے کیمییکل ڈرمز ا ستعمال کرنے،ورکرز کے حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نا اترنے اور فرزیزز کی مناسب صفائی نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیاجبکہ فیضان احمد جنرل سٹور کہ زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش بیچنے اور فوڈلائسنس نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے ٹاؤن شپ بازار میں واقع لاہور سویٹس کو مناسب لیبل نا ہونے کی بنا پر بھاری جر مانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔