بجلی کی طلب ورسد میں 8ہزار سے زائد میگا واٹ کا فرق ،لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی

بجلی کی طلب ورسد میں 8ہزار سے زائد میگا واٹ کا فرق ،لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)ملک میں بجلی کی پیداوار اور شارٹ فا ل کا فرق کم رہ جانے سے بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ اس خطرہ کے پیش نظر نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے لوڈ مینجمنٹ کا کنٹرول انپے ہاتھ میں لے کر ملک بھر میں گرڈز کی براہ راست بندش کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے باعث ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہو گیا ۔اور وی وی آئی پیز فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ کم وولٹیج کے فراہمی ک ذریعے بھی ٹیکنیکل لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے باعث صارفین کے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی الیکٹرونکس کی اشیا جل گئیں بلکہ بجلی آنے کے باوجود بھی اے سی اور فیرج کام نہ کر سکے ۔صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگ سڑکوں پر آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی اور ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث بجلی کے شارٹ فال اور پیداوار کا فرق صرف چار ہزار میگاواٹ رہ گیا جس کے باعث بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ پیدا ہو گیا، اس صورت حال کے باعث نیشنل پاور کنٹرول سنٹرنے فوری طور پر ریجنل کنٹرول سنٹرز کے ذریعے لوڈ مینجمٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے کر گرڈز کے لئے براہ راست بندش کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ ارسا کی جانب ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی سے ہائیڈل کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ارسا نے تربیلا سے پانی کا اخراج کم کرکے 190000 کیوسک جبکہ تربیلا سے صرف دس ہزار کر دیا ہے تربیلا کے آدھے پاور جنریشن یونٹ بند کردیئے گئے ہیں ۔ ہائیڈ ل کی پیداوار میں کمی سے مجموعی پیداوار میں تقریبا پانچ سو میگا واٹ سے زائد کی کمی ہوئی ہے دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ سے بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ کر 21 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کی جانب سے براہ راست لوڈ مینجمنٹ کے باعث صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ۔بعض علاقوں میں ہر پندرہ منٹ کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ۔ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی ۔شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ بلبلا اٹھے ۔اور تنگ آکر سڑکوں پر آ گئے صوبائی دارالحکومت میں لوڈ بڑھنے کے باعث نیشنل پاور گرڈ کا مین گرڈ بند روڈ گرڈ ٹرپ کر گیا جس سے لیسکو کے پانچ گرڈ کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔صوبائی دارالحکومت میں بیدیاں روڈ پر لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے لیسکو سب ڈویژن پر دھاوا بول دیا اور دفتر میں گھس کر ٹوڑ پھوڑ کی ۔ مرغزار کالونی ، صدر اور چونگی امرسدھو ، چوک یتیم خانہ میں بھی لوگوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا دیگر شہروں میں بھی ایسی ہی صورت حال رہی ۔ انرجی مینجمٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 21140 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12830 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 8310 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

علاقائی -