چیئرمین پی ٹی آئی اوردیگرقائدین کی غلام محی الدین دیوان کومبارکباد

چیئرمین پی ٹی آئی اوردیگرقائدین کی غلام محی الدین دیوان کومبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، جہانگیر خان ترین ، شاہ محمود قریشی ، چوہدری محمد سرور ، اعجازاحمدچوہدری ،شفقت محمود ،عبدالعلیم خان،میاں محمودالرشید، شعیب صدیقی ، ولید اقبال ،صمصام بخاری ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان ، ملک اعظم ،ڈاکٹر مراد راس یاسر گیلانی اور مرزا رمضان بیگ نے قانون سازی اسمبلی ایل اے 37 ویلی ٹو لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ،رہنماؤں نے کشمیری عوام کا تہہ دل سے شکریہ اد اکیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کروایا، (ن) لیگ کی حکومت نے پچھلے 5 سالوں سے اس حلقے میں الیکشن نہیں ہونے دیا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا، غلام محی الدین دیوان نے اس حلقے سے مسلسل چوتھی دفعہ کامیابی حاصل کی ہے اور حلقے کی عوام کی دن رات خدمت میں مصروف رہے ہیں اور اب بھی غلام محی الدین دیوان کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے، رہنماؤں نے کہاکہ غلامی محی الدین کی کامیابی نے تخت لاہور کوہلاکر رکھ دیا ہے ، (ن) لیگ کے درباریوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی، لاہور اب (ن) لیگ کا نہیں تحریک انصاف کا قلعہ ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -