ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی، سوئی گیس کو لوڈشیڈنگ جاری

ملتان سمیت مختلف شہروں میں بجلی، سوئی گیس کو لوڈشیڈنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، دائرہ دین پناہ (سٹاف رپورٹر، خبر نگارخصوصی، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی و سوئی گیس کا بحران جاری ہے۔ ملتان شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ مرمت وبحالی کے نام پر کئی فیڈر گزشتہ روز بھی مسلسل 6گھنٹے بند رہے ‘ عوام کی حالت غیر ہو گئی‘تفصیل کے مطابق ملتان شہر میں شیڈو ل کے مطابق تو ویسے ہی بجلی بند کی جارہی ہے ‘اس کے ساتھ ہی مرمت و بحالی کے نام پر بھی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
مسلسل 6‘6گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے ‘ گزشتہ روز بھی یہی صورتحال رہی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ‘ممتازآباد‘ بی سی چوک ‘ چونگی نمبر 14‘بدھلہ روڈ‘معصوم شاہ روڈ ‘ گلبرگ‘ مسلم ٹاؤن ‘رائٹرز کالونی ‘ انصار کالونی ‘شاہ رکن عالم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں مسلسل 6گھنٹے بجلی بند کی گئی ‘حالانکہ میپکو کو چاہئیے کہ جو فیڈر مرمت و بحالی کے سلسلے میں بند رکئے جائیں وہاں چونکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اسی طرح ہی پورا ہو جاتا ہے‘اس لئے وہاں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ‘شہریوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی وبجلی سے معاملات ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیاہے۔دریں ا ثناء ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔، خو اتین کے لئیے گھر میں کھا نا پکا نا عذا ب ۔ ہو ٹل ما لکا ن اور بااثر افراد نے ، سو ئی گیس انتظا میہ سے مل کراپنے پر یشر بڑ ہا ئے ہو ئے ہیں اور ان کو منتھلی دی جا تی ہے جس کی و جہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے ،دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ۔گجرکھڈا،کینٹ۔گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آبادگھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ ۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کے مطابق شد ید گرمی اور حبس کی وجہ سے عوام پریشان جبکہ رہی سہی کسر واپڈا حکام نے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے نکال دی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تاجر برادری کے کاروبار بری طرح متا ثر ہونے لگے جس سے بے رو زگاری میں اضافہ کا خد شہ ہے اور جرائم بھی بڑھنے کا امکان ہے بجلی کے کا روبار سے منسلک تاجروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں بلاول علی ، محمد مظہر، طارق محمود ، اکبر علی ، محمد خالد ، افتخار احمد ، اقبال علی ، محمد یاسر ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کیا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ چلا آرہا تھا مو جودہ حکمرانوں نے متعدد بار عوام سے وعدے کیے تھے مگر تا حال وعدے وفا نہیں ہوسکے جس سے ہر طبقہ پریشان ہے لہٰذا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ اوراسکے گردونواح میں لائن لاسزپورے کرنے کے لیے میپکوکوٹ ادو کی طرف سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اپنے عروج پرہے دوسری طرف11۔کے وی کے کھمبوں پرصدیوں پرانے بوسیدہ کراس اورتاریں جوآندھی کے علاوہ شدیدگرمی کے باعث پگھل کرزمیں پرآگرتے ہیں جس سے جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے مزیدبرآں دائرہ دین پناہ فیڈرکوفراہم کی جانے والی لائن ضلع لیہ(کوٹ سلطان)بیٹ وساواتک سپلائی جاری ہے جس سے وولٹیج میں شدیدکمی کے باعث ہزاروں مالیت کی الیکٹرونکس کی اشیاء کاجلنا معمول بن گیاہے جس پرشہریوں سہیل اصغر،ذیشان شبیر ،محمد نواز ،محمد راشد شیخ، وقاص احمد،وقاراحمدکے علاوہ تاجربرادری رشید مونڈ، چوھدری محبوب،عبدالجبارطاہروغیرہ نے ایکسیئن سردارخان،ایس ڈی اوکوٹ ادورحمت شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف میپکوملتان سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔
لوڈشیڈنگ