ملتان میں شدید حبس کا راج، معمولات زندگی متاثر، شہری عذاب میں مبتلا
ملتان (خبر نگار) ملتان اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے ساتھ شدید حبس کا راج برقرار ہے۔ گذشتہ روز بھی شدید (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
حبس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ جبکہ دوپہر کے اوقات حبس کے ساتھ تپش نے بھی شہریوں کو پریشان کیے رکھا۔ ملتان میں گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ حرارت 40 ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ رحیم یار خان میں 43.5 ڈگری بہاولنگر میں 42.5 جبکہ بہاولپور، خانپور اور کوٹ ادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ شدید حبس گرمی کے ساتھ وقفے وقفے سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے دورانیے نے بھی شہریوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کیے رکھا۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملتان مین موسم خشک اور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
موسم