آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، ملتان میں فوجی جوانوں نے سکیورٹی انتظامات سنبھالے

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، ملتان میں فوجی جوانوں نے سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے گوررنمنٹ گرلز ہائی سکول حر م گیٹ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حرم گیٹ کے چھٹ اور پولنگ اسٹیشن کے اندرو باہر بھی پاک فوج کے جوان الرٹ پوزیشن میں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
کھڑے رہے ووٹر ز کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جانے دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ نے گزشتہ روز سی پی او اظہر اکرام کے ہمراہ آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات سمیت پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او اور سی پی او حرم گیٹ،شاہین مارکیٹ اور بوہڑ گیٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر گئے اور انتظامات چیک کئے۔اس موقع پر ڈی سی او نے ووٹرز سے مسائل بھی دریافت کئے۔ناد ر چٹھہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کے 15سو سے زائد ووٹرز آزاد کشمیر کے الیکشن میں حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ان کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کو شفاف انداز میں مکمل کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔اس موقع پر سی پی اواظہر اکرام نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ سکیورٹی صورت حال بہتر بنائی جاسکے۔ضلعی پولیس نے تمام پولنگ سٹیشنوں پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔
سکیورٹی