ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے،میاں مقصود احمد
ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ متحدہ اپوزیشن کاسینٹ میں کرپشن کے خلاف ’’پانامہ پیپرز انکوائری ایکٹ‘‘پیش کرنے کافیصلہ خوش آئند (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
ہے۔حکومت ایک سازش کے تحت تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرزپر مذاکرات کو طول دے رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پانامہ لیکس کے بعد نواز شریف نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرنے کاموقف اختیارکیا تھا گر اب لیت ولعل سے کام لیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹی او آرز کے ساتھ دیگر جرائم کے چھ لاکھ مقدمات کو صرف تین جج نہیں دیکھ سکتے۔ان جرائم کے مقدمات کے لئے پہلے سے موجود جوڈیشل نظام کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں کرپشن کی انتہاء ہوچکی ہے۔آئے روزنیااور بڑاکرپشن اسکینڈل منظر عام پر آرہا ہے۔جب تک ملک میں قانون سب کے لئے برابر نہیں ہوجاتا ہم ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوناتودور ہم اس کی دوڑ میں بھی شریک نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے پانامالیکس تحقیقات میں سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیاتوپاکستان کے گلی محلوں اورسڑکوں پر احتساب کے لئے لوگ نکلیں گے۔