ضلعی کمیشن اوور سیز پاکستانیز ڈیرہ کا اجلاس ‘ زیر التواء درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم
ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)ضلعی کمشن اوورسیز پاکستانیزبیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے معاملات نمٹانے میں اپنا کردارادا کررہاہے . درخواست گزاراپنے کیسوں کی پیروی کیلئے خودیا بذریعہ کونسل کمشن سے رجوع کریں . یہ بات ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن و ممبر صوبائی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
اسمبلی عبدالعلیم شاہ نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی . اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبدالشکو ر، اسسٹنٹ کمشنر صدر اصغر مجید بلوچ ، ڈی ایس پی اعجاز احمد ، ریونیوافسران ، قانونگو کے علاوہ مختلف محکموں کے متعلقہ افسران اور درخواست گزاروں نے شرکت کی . عبدالعلیم شاہ نے افسروں سے کہاکہ وہ اپنے دفاتر میں زیرالتواء درخواستوں کو جلد نمٹائیں. اجلا س میں بیرون ممالک میں مقیم افراد کی درخواستوں کا جائزہ لیاگیا اور فریقین کے موقف سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو میرٹ پر فیصلہ کرنے کیلئے احکامات جاری کیے گئے ۔
اجلاس