کامیاب لیگی امیدوار سید شوکت شاہ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم
ملتان (سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 38کشمیر ویلی کے انتخابات میں پورے حلقہ میں جیتنے والے مسلم لیگ کے امیدوار سید شوکت شا ہ کے حامیوں نے فتح یاب (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
ہونے کی خوشی میں ڈھول کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیا ں تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکبا دیں پیش کیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دی دریں اثناں مسلم لیگ ( ن) کے کامیاب امیدوار سید شوکت شاہ نے کامیابی کی خبر ملنے کے بعد سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی و عہدیداروں رانا محمود الحسن ، شیخ طارق رشید ، حاجی احسان الدین قریشی ، چوہد ری عبد الوحید ارائیں و دیگر کو فون کرکے شکریہ ادا کیا ۔