ضلع ملتان میں 1548 ووٹرز کیلئے چارپولنگ سٹیشنز بنائے گئے، ووٹنگ بلا تعطل جاری رہی
ملتان (سٹی رپورٹر)آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں آزاد کشمیر و ملک بھر سمیت ملتان و گردونواح(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
میں مختلف علاقوں میں پولنگکا آغاز صبح آٹھ بجے شروع ہو ا جو بلا تعطل کے شام 5بجے تک جاری رہی حلقہ ایل اے38کشمیر ویلی کے لئے انتخابات کی پولنگ ملتان سمیت جہلم ۔ گوجرانوالا، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ناروال ،سیالکوٹ ، گجرات، چکوال ،حافظ آباد، ہاڑی ،خانیوال ، مظفر گڑھ ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں جس میں ووٹر ز نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ممبرکے لئے حق رائے دہی استعمال کیا ضلع ملتان میں 1548ووٹرز کے لئے چار پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں تین پولنگ اسٹیشن مردوں جبکہ ایک پولنگ اسٹیشن خواتین کے لئے بنایا گیا تھا جن میں ایل 30جموں اور ایل اے 38کشمیر ویلی کے مرد ووٹرز کی پولنگ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حرم گیٹ ،جبکہ ایل اے 38کشمیر ویلی اور ایل اے 30جموں کی خواتین ووٹرز کی پولنگ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حر م گیٹ ، میں پولنگ ہو ئی ۔