میٹرک کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سکول، ٹیچرز کی سطح پر کارکردگی رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ
ملتان( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے حکام نے میٹرک کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سکول اور ٹیچرز کی سطح پر کارکردگی رپورٹ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ بتایا گیا ہے کہ ضلع ملتان کے تمام گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز سے رزلٹ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ‘ سکول کا مجموعی نتیجہ اور ٹیچرز کا مضمون وائز رزلٹ بھی طلب کر لیا گیا ہے ‘معلوم ہوا ہے کہ ناقص رزلٹ کی بنا پر متعلقہ سکول سربراہوں اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی ۔