خانیوال8درباروں کی آمدنی38لاکھ،زرعی رقبے،دکانوں کی ایک کروڑ سے زائد

خانیوال8درباروں کی آمدنی38لاکھ،زرعی رقبے،دکانوں کی ایک کروڑ سے زائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز )ضلع خانیوا ل میں محکمہ اوقاف کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ دربار،ضلع خانیوال میں محکمہ اوقاف کے زیرانتظام 8درباروں کی آمدنی 38لاکھ روپے جبکہ دوکانوں اور زرعی رقبے کی مجموعی آمدنی ایک کروڑ 12لاکھ 70ہزار روپے تک پہنچ گئی تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ضلع خانیوال میں 8دربار جن میں حضرت میاں چنوں ،نور شاہ بخاری (میاں چنوں)،حضرت مامو شیر(میاں چنوں)،دربار حضرت بابا شاہ حبیب اللہ البغدادی ،حضرت سخی سید محمد،دربار حضرت کبیر احمد ،دربار حاجی شیر جہانیاں ،دربار حضرت بابا رفیق شاہ شامل ہیں سے محکمہ اوقاف کو سالانہ 38لاکھ دو ہزار روپے کی سالانہ آمدنی ہوئی جبکہ ضلع محکمہ اوقاف نے 312ایکڑ زرعی اراضی اور محکمہ اوقاف کی کمرشل دوکانوں سے مجموعی طور رپر ایک کروڑ 12لاکھ 70ہزار روپے وصول کیے ۔گذشتہ سال محکمہ اوقاف نے 74لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوری کی تھی جبکہ حکومت کی جانب سے موجودہ سال میں ایک کروڑ 10لاکھ روپے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جو ضلع اوقاف نے آسانی سے پورا کرلیا ۔یاد رہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام چلنے والے ان 8درباروں کی آمدنی کو ڈسٹرکٹ منیجر محکمہ اوقاف ،ڈسٹرکٹ خطیب محکمہ اوقاف ،اور نیشنل بنک کی ٹیم مشترکہ طور پر گنتی کرتی ہے جبکہ درباروں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ڈرافٹ سیکرٹری اوقاف کے نام بنا کر بھیج دیا جاتا ہے ۔حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ 8درباروں کی نسبت محکمہ اوقاف کی 312ایکڑ قیمتی زرعی اراضی اور کمرشل مارکیٹوں سے انتہائی کم آمدنی حاصل ہورہی ہے جبکہ ضلع خانیوال کے 8درباروں سے حاصل ہونے والی خطیر رقم کے باوجودان درباروں پر خرچ کی جانے والی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔