جماعت اسلامی کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیگی، وسیم اختر

جماعت اسلامی کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیگی، وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ، نواحی گاؤں 28ٹن آر میں گزشتہ رات ، عید ملن پارٹی ہوئی ۔جوکہ زیرصدرات چوہدری عزیر لطیف نائب امیر صوبہ پنجاب اور مہمان خصوصی ڈاکٹر سید وسیم اختر ممبر صوبائی اسمبلی نائب امیر صوبہ پنجاب تھے۔ڈاکٹر سیدوسیم اختر نے اپنے خطاب میں(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کہا کہ جماعت اسلامی دینی اور سیاسی تحریک ہے ۔انہوں نے مسلم امہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سودی نظام کو فوری ختم کیا جائے زمینداروں کو بجلی کی قیمتوں میں 50فیصدرعایت دی جائے جماعت اسلامی کسانوں کے حق پرڈاکہ نہیں مارنے دے گئی کالا باغ ڈیم کے بغیر 2018تو کیا 2025تک بھی ملک میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس ملک کی تقریباََ70ٰٖفیصد آبادی کسانوں پر مشتمل ہے اس لیے فوری طور پر میٹرو کو چھوڑ کر ڈیموں پر توجہ دینی چاہیے چوہدری عزیر لطیف نے ترکی کی موجود حالات اور کشمیر میں 11دن سے لگے کرفیو پر روشنی ڈالی عید ملن پارٹی کا اہتمام محمد یوسف خٹک صدر کسان بوڈ خانیوال امیر جماعت حلقہ پی پی218نے کیا جس میں بیس سے زایدگاؤں کی کثیرتعداد میں عوام نے شرکت کی۔
وسیم اختر