کراچی :سچل سے 5 دہشت گردگرفتار،دھماکاخیزمواد برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سچل سے 5 دہشت گردگرفتار کرلیے گئے، دھماکاخیزمواد اور اسلحہ برآمد جبکہ بوٹ بوسن کے قریب سے بھی 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔سچل کے علاقے میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران5مبینہ دہشت گردگرفتارکرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں سے3 کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے2 کلودھماکاخیزمواد اور5 پستول برآمدہوئی ہیں۔ادھرکراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 7 رکنی گروہ سے ہے جو کہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان نے درجنوں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، مسروقہ لیپ ٹاپ اور دوربین برآمد کرلی گئی ہے۔ برآمد اسلحہ میں ایم 16رائفل، بارابور اور 22بور پستول برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان میں اختیار احمد، عبدالوہاب عرف چھوٹا شامل ہیں۔ادھرکراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے 4 غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار غیرملکیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانونی کاغذات پورے نا ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔