حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری، 15 مشکوک افراد گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ بی زیڈ کے علاقے بستی نور میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور آنے جانے والوں کو مکمل باریکی سے چیک کیا گیا، علاقے میں موجود گھروں اور مارکیٹس کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دوران 15مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔