غیرت کے نام اور اراضی تنازعہ پر2افراد قتل
خانیوال،میلسی(نمائندہ پاکستان)غیرت کے نام اور اراضی تنازعہ پر مخالف قتل ہوگئے میاں چنوں کے نو ا حی علاقہ 56/15-Lعدیل نے بہن کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں اقبال کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا ۔ د ر یں اثناء میلسی کے راؤ خلیل ٹھاکر ، عابد حسین ٹھاکر، آصف حسین ٹھاکر جو کہ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
ننو خان وغیرہ کا رقبہ ناجائز طریقہ سے ہتھیانہ چاہتے تھے جس پر انتظار احمد نامی شخص نے ملزمان کو منع کیا کہ یہ غریب لوگ ہیں ان کو ناجائز تنگ نہ کرو ملز ما ن کو اس بات کا غصہ کرتے ہوئے مقتول انتظار کو ہاکی کے پے در پے وار کیئے جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی ا طلاع تھانہ کرمپور میں دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔