آزاد کشمیر انتخابات، ڈڈیال میں ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
ڈڈیال(آئی این پی ) آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر ایل اے 1 ڈڈیال میں ووٹ ڈالنے کیلئے اآنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق افتخار حسین نامی شخص ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے انگلینڈ سے آیا تھا ۔ جمعرات کو جب افتخار حسین اپنا ووٹ پول کرنے کیلئے ایل اے 1 ڈڈیال کے پولنگ سٹیشن پہنچا تو اسے دل کا دورہ پڑا۔ افتخار حسین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں جاں بحق ہو گیا ۔