اوچ چکدرہ گیس پروجیکٹ پر ایک ماہ کے اندر کام شروع ہو جایئگا:امیر مقام
پشاور( پاکستان نیوز)وزیرااعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی زیرصدارت کیبنٹ ڈویژن اسلام آبادمیں SNGPLکااعلیٰ سطحی اجلاس کیا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پرمنیجنگ ڈائریکٹر SNGPL امجد لطیف،جی ایم سوئی گیس خیبر پختونخوا ارباب ثاقب، ڈپٹی چیف انجینئر منیر احمد،جی ایم ڈویلپمنٹ، ڈپٹی منیجر پر اجیکٹ، اوگرا کے عامر نسیم، وزارت آئل وقدرتی وسائل سے قاضی محمدسلیم،اکرام اللہ اورریجنل منیجر ایبٹ آباد مختیار شاہ بھی موجودتھے۔اجلاس میں سوئی گیس کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔خیبرپختونخواکاکومبنگ کوٹامیں 100 فیصداضافہ کرنے کافیصلہ کیاگیاجبکہ خیبرپختونخواکے سوئی گیس کنکشن کوٹامیں100فیصداضافے کی منظوری دیدی گئی یعنی نئے سوئی گیس کنکشن کی فراہمی30ہزار سے بڑھاکر60ہزارکردی گئی کیونکہ خیبرپختونخواکے عوام کوسوئی گیس پرزیادہ حق ہے اورسوات میں نئے منصوبوں کیلئے علیحدہ زون کی منظوری بھی دیدی گئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اوچ چکدرہ گیس پراجیکٹ پرایک ماہ کے اندراندرکام کاآغازکردیاجائیگا،سوات میں جاری منصوبوں کوپائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات کردی گئیں،مردان سوات منصوبہ جس پر3ارب روپے لاگت آئیگی کوہرصورت دسمبر2017تک مکمل کی جائے جس سے پریشر45-PSIGسے بڑھ کر300-PSIGہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کرک میں گیس ضائع ہونے کی تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں،ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ ،پشاور،صوابی،مردان،ملاکنڈایجنسی اورہزارہ میں بھی ترقیاتی منصوبوں کامفصل جائزہ لیاگیا اورکام برق رفتاری سے جاری رکھنے کی ہدایات کردی گیں۔مشیروزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں گیس دریافت ہورہی ہے اس لئے یہاں کے لوگوں کااس پرزیادہ حق ہے اورانہیں کنکشن ترجیحی بنیادوں پرمہیاکی جائینگی۔انہوں نے کہاکہ صرف اعلانات اورکاغذی کاروائی سے نہیں بلکہ گراؤنڈپرعملی کام سے عوام کوریلیف ملتاہے۔